ملٹی لنگ او کیبورڈ کی خصوصیات اور سیٹنگ
📝 راہی حجازی
اردو لکھنے کے باب میں تقریبا تمام ہی کیبورڈز استعمال کئے، مگر جو مختلف الجہات خوبیاں ملٹی لنگ او کیبورڈ میں نظر آئیں وہ کسی اور کیبورڈ میں دیکھنے کو نہ ملیں۔جیسے اوٹو ٹیکسٹ فیچر،ذاتی کیبورڈ بنانے کی سہولت، حجم ایک ایم بی سے بھی کم۔ میرے ناقص خیال میں اپنے فیچرز اور گوناگوں خوبیوں کی بنا پہ ملٹی لنگ او کیبورڈ اینڈرائڈ میں سب سے عمدہ کیبورڈ ہے۔ آئیے اسکی انسٹالیشن و سیٹنگ کرتے ہیں
سب سے پہلے کیبورڈ انسٹال کیجئے 👇
My App link (sent via MyAppSharer) - https://play.google.com/store/apps/details?id=kl.ime.oh
یہ اردو ورڈ سجیشن ڈکشنری کا پلگ ان 👇
My App link (sent via MyAppSharer) - MK Urdu Plugin: https://play.google.com/store/apps/details?id=klye.plugin.ur
عربی کی ورڈ سجیشن ڈکشنری بھی انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہ پلگ ان 👇
My App link (sent via MyAppSharer) - MK Arabic Plugin: https://play.google.com/store/apps/details?id=klye.plugin.ar
اور اگر خالص انگلش بھی لکھتے ہیں اور اسکی بھی ورڈ سجیشن ڈکشنری چاہئے تو یہ رہا پلگ ان 👇
My App link (sent via MyAppSharer) - Language.English: https://play.google.com/store/apps/details?id=klye.plugin.en
یہ اوٹو ٹیکسٹ کا پلگ ان 👇
My App link (sent via MyAppSharer) - AutoText|NextWord: https://play.google.com/store/apps/details?id=klye.usertext
چند باتیں
❶ اوٹو ٹیکسٹ ایک فیچر ہے جس میں بڑے جملے یا بکثرت لکھے جانے والے جملے کوڈ دیکر سیو کئے جاتے ہیں۔ جیسے السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ کا کوڈ اگر سلام دیں تو صرف سلام لکھنے سے مکمل سلام سجیشن بار پہ نظر آجائے گا۔۔۔۔ پس جن جملوں کو بار بار لکھنے کی ضرورت پیش آتی ہو انکو اوٹو ٹیکسٹ کی پٹاری میں جمع کرنا مفید ہوتا ہے
جمع کرنے کیلئے کیبورڈ کے بالکل نیچے انتہائی بائیں جانب سیٹنگ کا آئیکون بنا ہوا ہوگا اس پہ انگلی رکھیں اور انگلی اٹھائے بغیر بہت سارے اوپشنز میں سے اوٹو ٹیکسٹ کے اوپشن تک انگلی کو ڈریگ کریں، اوٹو ٹیکسٹ تک کھینچتے ہوئے لے جائیں، اوٹو ٹیکسٹ میں جب آپ پہنچ جائیں تو بالکل اوپر دائیں جانب تین نقطے نظر آئیں گے اسے پریس کیجئے، ایڈ ٹیکسٹ آئے گا اسے پریس کیجئے ۔ ایڈ ٹیکسٹ کو پریس کرنے کے بعد دو خانے سامنے آئیں گے، پہلے والے خانے میں کوڈ (مثلا: سلام) لکھنا ہے اور دوسرے والے خانے میں جملہ (مثلا: السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ) لکھنا ہے۔ لیجئے ایک جملہ محفوظ ہوگیا۔ بس اسی طرح جملے محفوظ کرتے چلے جائیے
❷ آپ کے کیبورڈ میں چونکہ سجیشن ورڈز ڈکشنری اون ہے اس لئے جملہ لکھتے وقت جب آپ ایک لفظ مکمل کریں تو اس کے بعد اسپیس پہ انگلی نا ماریں کہ اس میں غلطیاں ہونے کے امکان ہیں۔ لفظ مکمل کرنے کے بعد سامنے سجیشن کی جو پٹی ہے اس میں آپ کا لفظ سامنے دکھ رہا ہوگا اسے پریس کرتے چلیں۔ اور اگر کوئی ایسا نیا لفظ لکھیں جو سجیشن ورڈز ڈکشنری میں نہ ہو تو لفظ لکھنے کے بعد اپنے لکھے ہوئے پہ انگلی ماردیں، وہ محفوظ ہوجائے گا۔ محفوظ ہونے کی علامت لفظ کا پیلے کلر میں ہوجانا ہے
❸ کیبورڈ اگر چھوٹا بڑا کرنا چاہیں تو جو سجیشن بار ہے اسکے بائیں کونے میں انگلی رکھیں اور انگلی کو اٹھائے بغیر اوپر نیچے کھینچیں،کیبورڈ چھوٹا بڑا ہوجائے گا
No comments:
Post a Comment