ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی رحلت اور ہندوستان
چاہت محمد قاسمی
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا انتقال پر ملال ہوچکا ہے، اس حادثۂ فاجعہ کے موقع پر پورا ہندوستان آنسو بہا رہا ہے، حتی کہ اس اندوہناک حادثہ پر وزیر اعظم نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
لیکن سابق صدر جناب مرحوم اے پی جے عبدالکلام کی رحلت پر کیا یہ آنسو محض بناؤٹی ہیں یا پھر واقعی ہندوستان کے باسیوں کو اس کا دلی دکھ بھی ہے۔ یہ باشندگان وطن کیا واقعی مہا مہین اور مہا پرش اے پی جے عبدلکلام کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر میرا سوال ہوگا کہ آخر یاد رکھنے کا طریقہ کیا ہوگا؟ کیا مرحوم کے نام پر اسکول، کالج، یتیم خانے اور بہت سے اچھے اداروں کا افتتاح کیا جائے گا؟ یا چوراہے روڈس ، ائیرپورٹ، بس اڈے، اور ریلوے اسٹیشن کے نام ان کے نام پر رکھے جائیں گے؟ یا پھر میزائیل، توپ خانے وغیرہ کا نام ان کے نام پر ہوگا؟
ہم سب جانتے ہیں اور سمجھتے بھی ہیں، میزائیل مین کے نام سے مشھور یہ شخص بھی بھولے بسرے لوگوں میں سے ہوجائے گا، پہلے لوگوں کے کارناموں کی طرح ان کے کارہائے نمایاں بھی تاریخ کے اوراق سے مٹا دئے جائیں گے ، چند دن یا سال بعد ہی یہ سننے میں آجائے گا کہ میزائل مین کا خطاب کسی اور کو دیکر مرحوم عبدالکلام کا کارنامہ اس کے سر تھوپ دیا گیا ہے، اور آپ بہت جلد دیکھ لیں گے کہ مسٹر عبد الکلام نہ کتاب میں ہیں اور نہ نصاب میں۔
اور ہاں آخری بات یہی شخص اگر کوئی سنگھ، پال، یا پنڈت ہوتا تو اب تک اس کے لئے بہت سے اعلان کردئے جاتے، اور اس کو یاد رکھنے کے بہت سے طریقے تلاش کرلئے جاتے۔ …… ……
دعا کا طالب
چاہت محمد قاسمی
How to make money from video slots? - Work Tomake Money
ReplyDeleteThe reason to be so passionate about video slots is simple. This kind of game can make you money in the long run. How to Make Money · Learn Poker · หาเงินออนไลน์ Learn How to Make Money · Learn Poker · Get a